معاہدےکی بار بار خلاف ورزی سے ظاہر ہوتا ہےکہ امریکی صدرکے دستخط بے وقعت اور بے معنی ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
یران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے تحریری بیان میں ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر امریکا نے اپنا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا ہے، جرائم اور وعدہ خلافیوں کا یہ سیاہ باب امریکا کی بے ایمانی، غیر معقول رویے، ناقابل اعتماد ہونے اور بدنیتی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت ہے۔
ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا تھا کہ جبر، آمرانہ طرز عمل اور ظلم امریکا کے نظریے اور پالیسی کا ناقابل تقسیم حصہ ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران اور امریکا کے صدور کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں نے ایک بار پھر ایک بنیادی حقیقت واضح کر دی ہے کہ امریکی صدر کے دستخط بالکل بے وقعت ہیں اور ان کی کوئی حیثیت نہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.