news Breaking News
clock

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا پولیس لائن تربت کا دورہ، شہداء کو شاندار خراج عقیدت

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا پولیس لائن تربت کا دورہ، شہداء کو شاندار خراج عقیدت

تربت (05 اگست 2026): یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پولیس لائن تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی پی او کیچ کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر آئی جی ایف سی نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور جنوبی بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں پولیس کے کلیدی کردار اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا کہ شہداء کی بے مثال بہادری، غیر متزلزل عزم اور ایثار کی یہ روشن داستانیں ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہیں گی، جبکہ ان کی عظیم قربانیاں آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...