news Breaking News
clock

بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ٹرین سروس معطل، سکیورٹی ہائی الرٹ

بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ٹرین سروس معطل، سکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر بھی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ اہم مقامات، شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث ماضی میں بھی موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کی جاتی رہی ہے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...