news Breaking News
clock

بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

فتنة الہندوستان کے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ اور ان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا،انٹرن شپ پروگرام کے طلبا سے نشست

 سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، بلکہ آئینی، سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی ذرائع کے م¶ثر استعمال میں ہے۔آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت 21 مختلف اسٹیشنز سے 6ہزار150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان کی تاریخ، علیحدگی پسند بیانیے، دہشت گردی، انسانی حقوق، قومی سلامتی اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند اور دہشتگرد تنظیموں کی سیاسی حکمتِ عملی کا بنیادی ذریعہ تشدد ہے۔ فتنة الہندوستان کے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ اور ان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں، موسیٰ خیل میں شہریوں اور تربت میں مزدوروں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور حقِ زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انتہا پسند اور ریاست مخالف بیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی، علمی اور فکری طور پر تیار کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں ہمیں زبان کی طاقت، دلیل، علم، ابلاغ اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لانا ہوگا۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...