لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کرکٹر کو این سی سی آئی اے کی جاری انکوائری میں پیش ہونے اور تعاون کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پیر کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے قومی کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کی جاری انکوائری کے خلاف دائر درخواست قابل قبول نہیں تاہم عدالت نے تحقیقاتی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ انکوائری قانون اور ضابطے کے مطابق مکمل کی جائے۔ عدالت نے محمد رضوان کو بھی این سی سی آئی اے کی جاری انکوائری میں پیش ہونے اور تفتیشی عمل میں تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کی انکوائری ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور موجودہ صورت حال میں یہ عدالتی مداخلت کی متقاضی نہیں۔ عدالت کے مطابق رضوان کے خلاف جاری انکوائری میں فی الحال بدنیتی یا دائرہ اختیار سے تجاوز ثابت نہیں ہوا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyPopular News
********
-
NOTICE INVITING TENDER
-
Sep 20, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 20, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 18, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.