news Breaking News
clock

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا، استنبول اجلاس میں اعلان

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا، استنبول اجلاس میں اعلان

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیےکی کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو استنبول میں منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کےوزرائے خارجہ، وزرائےدفاع اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے استنبول میں افتتاحی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے تحت تینوں ملک (پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ) مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون، مشترکہ ٹیکنالوجی کی تیاری اور پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا، معاہدے کا سیکرٹریٹ سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر سیکرٹریٹ کی سربراہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری جنرل کریں گے، ان کا عہدہ 3 سال کے لیے ہوگا۔ مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، اجتماعی دفاع، ڈیٹرنس کی ساکھ اور مؤثریت بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق تینوں ملکوں نے بحرانوں کے پرامن حل کے لیے کشیدگی میں کمی اور تحمل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بڑھتی ہوئی علاقائی وعالمی کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ ذمہ داری کا تعین کرنا اور عالمی وعلاقائی سلامتی کےامور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور شامل تھا۔ ایجنڈے میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کےدرمیان ہم آہنگی بڑھانے پر غوراور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کاجائزہ لینا بھی شامل تھا۔دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں مزید مؤثربنانےکے اموربھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھیں۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا اور مشترکہ دفاعی صلاحیت اور اجتماعی ڈیٹرنس کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اس معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...