پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانے، بھرتی اور معاونت کا ڈھانچہ پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ وزارتِ اطلاعات نے ذبیح اللہ مجاہد کی پاکستان کو دھمکی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ حملے کی مذمت کے ساتھ دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کوہاٹ پولیس لائنز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کریں اور اپنی ذمہ داری سے انحراف کے بجائے ان نیٹ ورکس کو ختم کریں۔ وزارت کے مطابق کوہاٹ حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ نامی افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ وزارت نے کہا کہ حملہ آور کی افغان شہری کے طور پر شناخت نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے دیرینہ خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔ کوہاٹ پولیس لائنز میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن ہفتے تک جاری رہا، جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ حملے میں 17 پولیس اہلکاروں اور 6 شہریوں سمیت 23 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملہ مسجد کے قریب خودکش دھماکے سے شروع ہوا، جس کے بعد بعض حملہ آور اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
NOTICE INVITING TENDER
-
Sep 20, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 20, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 18, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.