وراثت کی مساوی تقسیم: خلیجی امیر خاندان بیٹوں اور بیٹیوں کے حصوں میں فرق کم کرنےکیلئے برطانوی قانون کے تحت وصیت نامے تیار کرنے لگے
مغربی جریدے کے مطابق اس رجحان کو بعض ماہرین نے ’شریعہ لائٹ‘ کا نام دیا ہے جس کے ذریعے خاندان انگریزی قانون کی وصیت سازی کی آزادی استعمال کرتے ہوئے اثاثے اولاد میں نسبتاً مساوی تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
برطانوی وکلا کے مطابق ایسے خاندان بھی ان قانونی راستوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جن میں صرف بیٹیاں ہیں یا بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ بیٹیاں ہیں تاکہ اُن کے مستقبل اور خاندانی دولت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق نئی نسل کے بڑھتے ہوئے مغربی رجحانات، پیچیدہ ازدواجی معاملات اور خطے کی سیاسی کشیدگی نے بھی خاندانوں کو اثاثوں اور جانشینی کی بہتر منصوبہ بندی پر مجبور کیا ہے۔
خلیجی ممالک بھی غیر ملکی باشندوں کے لیے مغربی طرز کے قانونی نظام متعارف کرا رہے ہیں جن میں ابوظبی میں طلاق کےلیے شریعت سے الگ متوازی قانونی راستہ بھی شامل ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Aug 06, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Aug 06, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Aug 06, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.