بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے سلمان خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران ماضی کے قصوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک رات وہ سلمان خان سے ملنے ان کے گھر گئے تھے، سلمان کے منیجر ریشما شیٹی نے نشاندہی کی کہ سپر اسٹار کے بال گررہے ہیں، اس سلسلے میں، میں نے بالوں کے ممکنہ علاج کے حوالے سے معلومات شروع کردیں، اسی دوران ایک میٹنگ کے سلسلے میں سلمان سے ملنے گیا تو میں وہاں دیکھ کر حیران رہ گیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کی ایک منفرد عادت تھی کہ وہ آئینے میں دیکھتے ہوئے کھانا کھاتے تھے، ہم کچن میں بیٹھے ہوئے تھے اور وہ بریانی کھا رہے تھے، کچن میں ایک چھوٹی سی میز ہے جس کے سامنے آئینہ لگا ہوا ہے، اگرچہ آپ ان کے پاس بیٹھے ہوتے ہیں لیکن آئینے میں دیکھ کر باتیں کررہے ہوتے ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.