news Breaking News
clock

شہباز شریف سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو

شہباز شریف سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو

وزیراعظم شہبازشریف سے اعلیٰ سطح کے سعودی کاروباری وفد نے ملاقات کی ، جس دوران اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ  دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مشترکہ تعاون کیلئےیہ بہترین اورموزوں ترین وقت ہے۔ وزیراعظم  شہبازشریف سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کےچیئرمین منصور بن محمد آل سعود نے  کی۔ وزیراعظم  نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کہا سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنےکےخواہاں ہیں۔ امید ہے یہ دورہ مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کی راہ ہموارکرےگا۔ سعودی وفد نے زراعت،بندرگاہوں،ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اورتوانائی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔۔ سعودی وفد اپنے دورے کے دوران اعلیٰ حکومتی نمائندوں اوراسٹیک ہولڈرزسے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...