news Breaking News
clock
راولپنڈی میں خودکش دھماکا، 31 نمازی شہید،150 سے زائد زخمی

راولپنڈی میں مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں مجموعی طور پر 31 افراد شہید ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 150 سے زائد ہیں۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے کزن گلگت پولیس کے انسپکٹر بہادر علی بھی خود کش حملے میں شہید ہوئے ۔ انسداد پولیو  پروگرام کے نیشنل ایڈوائزر ڈاکٹر الطاف بوسن کے بھائی فرمان بوسن بھی شہدا میں شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا۔

المناک واقعے کے فوری بعد وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے تاکہ انہیں سخت ترین سزا دلوائی جا سکے۔ شہباز شریف نے وزیر صحت کو زخمیوں کو طبی سہولیات کی نگرانی کا حکم دیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق  دھماکے کے بعد وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر وفاقی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، امام بارگاہ دھماکا، اسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے، ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

Who is the world cup winner of 2023

35%
11%
31%
17%
2%
4%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance