news Breaking News
clock

اسٹاک ایکسچینج میں بھرپور خریداری، ایک لاکھ 78 ہزار کی حد بحال

اسٹاک ایکسچینج میں بھرپور خریداری، ایک لاکھ 78 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کی بدولت بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ دوپہر 12 بجکر 9 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 3,092.65 پوائنٹس یا 1.76 فیصد اضافے سے 178,378.43 پوائنٹس پر جاپہنچا۔ آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری کے شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ اے آر ایل، حبکو، او جی ڈی سی ایل، پول، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔ بدھ کواسٹاک ایکسچینج میں ایک مضبوط بحالی دیکھنے میں آئی کیونکہ گزشتہ سیشن میں ہونے والی شدید فروخت کے بعد بارگین ہنٹرز (کم قیمتوں پر خریداری کرنے والے سرمایہ کار) مارکیٹ میں واپس آ گئے، تاہم مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار بدستور محتاط رہے۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 1,766.97 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے سے 175,285.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ایشیائی حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی کیونکہ چپ بنانے والی کمپنیوں کے حصص میں صنعت کی اہم کمپنی ٹی ایس ایم سی کے نتائج کے اعلان سے قبل مندی رہی۔ دوسری جانب امریکی افراطِ زر کے اعدادوشمار میں معمولی اضافے کی رپورٹ کے بعد بانڈز مارکیٹ کو فائدہ ہوا جس سے شرح سود میں فوری اضافے کا خطرہ کم ہوگیا ہے۔ تاہم مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رہا۔ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کے بعد ایران پر حملے جاری رکھے جبکہ تہران نے امریکہ کے ساتھ اسے بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل کا انتباہ دیا۔ اس صورتحال کے باعث برینٹ خام تیل کے فیوچرز کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 85.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جس سے رواں ہفتے مجموعی اضافہ 12 فیصد ہوگیا۔ سرمایہ کاروں کی نظریں دنیا کی جدید اے آئی چپس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی کے سہ ماہی مالی نتائج پر مرکوز ہیں۔ توقع ہے کہ کمپنی مسلسل پانچویں سہ ماہی میں ریکارڈ منافع حاصل کرے گی جبکہ اپریل تا جون اس کا خالص منافع 59 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ تاہم سرمایہ کاروں کو مطمئن کرنا مشکل ثابت ہورہا ہے کیونکہ ہائی ٹیک کمپیوٹر چپس کی تیاری کے لیے ضروری آلات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی اے ایس ایم ایل کے حصص 2026 کی فروخت کی پیش گوئی بڑھانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے اعلان کے باوجود 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئے۔ فروخت کا یہ دباؤ ایشیائی مارکیٹوں تک بھی پھیل گیا۔ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 1.7 فیصد گر گیا جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 6.3 فیصد نیچے آ گیا۔ اس کمی کی بڑی وجہ سام سنگ کے حصص میں 8 فیصد اور ایس کے ہائنکس کے حصص میں 11 فیصد کی گراوٹ رہی۔ دوسری جانب جاپان کا نکئی انڈیکس 3 فیصد گرگیا جبکہ تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ 0.5 فیصد نیچے رہی، تاہم چین کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

Who is the world cup winner of 2023

35%
11%
31%
17%
2%
4%
0%

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance  

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...