وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے جاری فیصلہ میں قرار دیاگیاہے کہ27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے آئینی عدالت کے اختیارات پر اہم فیصلہ میں قرار دیا کہ 27 ترمیم سے قبل قانون و آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا، نئی آئینی سکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح کا اختیار آئینی عدالت کا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے، وفاقی آئینی عدالت کو تشریح کے کسی بھی مقدمہ کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے عدالتی اختیارات کا فیصلہ سیل ٹیکس کے مقدمہ میں تحریر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ 27 ویں ترمیم سے سپریم کورٹ کے تشریح اور قانون سازی کے جائزے کا اختیار ختم ہوگیا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
Who is the world cup winner of 2023
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
Politics
11
-
Uncategorized
10
-
World News
7
-
Business and Finance
6