قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے لیے مزید اقدامات نافذ کر دیے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر سے جبکہ 50 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ٹیلیفون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 27-2026 کے نان ای آر ای بجٹ میں بھی 5 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام اقسام کی پائیدار اشیا کی خریداری پر پابندی ہوگی، تاہم آئی ٹی سامان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Sep 23, 2026
-
-
NOTICE INVITING TENDER
-
Sep 23, 2026
-
-
NOTICE INVITING TENDER
-
Sep 20, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.