news Breaking News
clock

بھارت میں گرفتار ہونے والے افراد کو پاکستان سے جوڑنا پروپیگنڈا ہے، دفتر خارجہ

بھارت میں گرفتار ہونے والے افراد کو پاکستان سے جوڑنا پروپیگنڈا ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے بھارت میں ہونے والی بعض گرفتاریوں سے پاکستان کو جوڑنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات بے بنیاد ہیں ایسی پروپیگنڈا مہم پاکستان کے خلاف بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم کا ایک اور مظہر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بے بنیاد الزامات عالمی توجہ کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بیرون ملک تخریبی سرگرمیوں سے نہیں ہٹا سکتے، پاکستان متعدد بار بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد عالمی برادری کے ساتھ شیئر کر چکا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بحریہ کے کمانڈر اور پاکستان میں دہشت گردی و تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا یافتہ کلبھوشن یادیو بھارت کے براہِ راست ملوث ہونے کا ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرے اور خطے میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا احتساب کرے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...