وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر مذاکرات کل تک کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور دن 12 بجے اور دوسرا دور نمازِ جمعہ کے بعد شروع ہوا تھا جس کے اختتام پر فریقین نے مذاکرات کل تک ملتوی اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا جس کے بعد فریقین نے کل دوپہر 2 بجے دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس دوران حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے اپنے اپنے مؤقف سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جب کہ مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیان کے مطابق حکومتی وفد نے اپوزیشن کے ساتھ قومی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 02, 2026
-
-
NOTICE INVITING TENDER
-
Oct 02, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 30, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.