وزیراعظم کی خصوصی فیول سبسڈی اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت نے اسکیم کی رسائی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام فعال پٹرول پمپس کو نظام میں شامل کرنے اور انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم پر عمل درآمد اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں زیادہ تر پٹرول پمپس اسکیم کے نظام پر فعال ہوچکے ہیں، جب کہ شہری فیول ٹوکنز استعمال کررہے ہیں۔ اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی ایس ایم ایس کے ذریعے 9771 پر جاری ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں، وہاں موجود پٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں موجود پٹرول پمپس کی فہرستیں فراہم کی جائیں، تاکہ انہیں فوری طور پر اسکیم کے نظام میں شامل کیا جاسکے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
NOTICE INVITING TENDER
-
Sep 20, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 20, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 18, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.