صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے لاہور، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی ہے۔صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی ہے۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاو¿نسز اور پنشن وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔صدرِ مملکت نے ہائی کورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997ء کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دی ہے۔ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر نے ہارون اختر کو وزیرِ اعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
NOTICE FOR INVITING TENDER
-
Aug 11, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Aug 06, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Aug 06, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.