news Breaking News
clock
رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو 5 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، شہادتیں اپر دیر سے موصول ہوئی ہیں۔

اسی طرح ضلع مہمند سے بھی 6 شہادتیں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو موصول ہوئی ہیں۔

پشاور: زونل کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کردیا

رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر ہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران، ڈی جی وزارت مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہیں۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک کل ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی۔ آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند 5 بج کر 54 منٹ پر طلوع ہوگا اور 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکے گا، لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کے باعث چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں مطلع صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ 

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

Who is the world cup winner of 2023

35%
11%
31%
17%
2%
4%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance