کراچی ( اسد عباس)سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے ڈھاڈر میں دھماکے سے متاثر ہونے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 12 اگست کو دھماکے کے نتیجے میں گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔کمپنی کی ٹیم نے سکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کیا اور متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل کرکے گیس کی سپلائی بحال کردی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے مرمتی کام کے دوران صارفین کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
٭٭٭٭
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Aug 19, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Aug 19, 2026
-
-
REQUEST FOR PROPOSAL
-
Aug 14, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.