news Breaking News
clock

گورنر بلوچستان 14 اگست کو ڈیلاس میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے

گورنر بلوچستان 14 اگست کو ڈیلاس میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے 14 اگست کو ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ تقریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی اپنے قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ گورنر مندوخیل اپنے خطاب میں پاکستان کے قومی تشخص، اندرونی اتحاد، جمہوریت اور نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالیں گے اور اس عزم کا اظہار کرینگے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی وطن کی ترقی اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈیلاس میں پاکستانی کمیونٹی سے گورنر بلوچستان کا خطاب نہ صرف وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کریگا بلکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور خوشگوار بنانے کا بھی اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...