صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد رف عطا، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، اللہ داد روشن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، اور عبدالقیوم لہڑی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کو بلوچستان ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے تقرری ایک سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے، جس کا اطلاق متعلقہ ججز کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔تینوں ججز کی تقرری پانچ خالی آسامیوں کے تناظر میں کی گئی ہے، جبکہ باقی دو نشستوں پر فی الحال تقرری نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ تقرریوں کی سفارش گزشتہ ماہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی، جس کے بعد صدرِ پاکستان کی منظوری سے وزارتِ قانون و انصاف نے آج 11 اگست 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
NOTICE FOR INVITING TENDER
-
Aug 11, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Aug 06, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Aug 06, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.