پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے شہید میر سراج خان رئیسانی کو ان کی برسی کے موقع پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر سراج خان رئیسانی نے جمہوریت، امن اور بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ میر سراج خان رئیسانی ایک بہادر، عوام دوست اور وطن پرست رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ قومی یکجہتی، قیامِ امن اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سراج خان رئیسانی کی شہادت سے ہزاروں سراج رئیسانی پیدا ہوئے ہیں جو ان کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید میر سراج خان رئیسانی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہے تھے، تاہم دشمن قوتوں کے ایما پر سرگرم دہشت گرد عناصر نے انہیں شہید کر دیا نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ شہید میر سراج خان رئیسانی کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پ±ر نہیں ہو سکے گا، تاہم ان کا مشن ان کے صاحبزادے میر جمال خان رئیسانی، پارٹی کارکنان اور ان کے ساتھی بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہید میر سراج خان رئیسانی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی خدمات تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
Who is the world cup winner of 2023
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
Uncategorized
21
-
Politics
12
-
World News
8
-
Business and Finance
6