news Breaking News
clock

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے، فیملی اور ذاتی معالج سے ملاقاتوں کا حکم

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے، فیملی اور ذاتی معالج سے ملاقاتوں کا حکم

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی سے بہنوں سمیت دیگر کی ملاقات اور ذاتی معالجین تک رسائی کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے جبکہ عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور پارلیمانی سیکرٹری شاہد خٹک نے اسپتال کے باہر سیاسی سرگرمی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ اسپتال میں علاج کا خرچ کون اٹھائے گا؟ وکیل عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ اسپتال میں علاج کا خرچ ہم خود اٹھائیں گے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسپتال کے باہر کسی قسم کی سیاسی سرگرمی نہ کی جائے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اسپتال میں اور بھی مریض ہوتے ہیں، اسپتال کے دیگر مریض متاثر نہیں ہونے چاہیں، اسپتال کے باہر میڈیا ٹاک یا پریس کانفرنسز نہ کی جائیں، اسپتال کے باہر سیاست نہ کریں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری سیاسی مکمل طور پر الگ رہے گی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ہدایت کی کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کو مکمل خفیہ رکھا جائے، جس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم یقین دہانی کرواتے ہیں میڈیکل رپورٹ مکمل خفیہ رہے گی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مخالفت

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے آرڈر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور بانی کو فوری طور پر اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ بانی کی صحت کے پیش نظر میڈیکل سہولت بنیادی حق ہے۔ کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عمران خان کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل تمام ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو وہ خفیہ نہیں رہے گا، بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے کیا کہتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...