news Breaking News
clock

حکومت کا عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا اعلان

حکومت کا عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ کے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے عدالتی سماعت پر اہم گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے، کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا؟ کیونکہ جیلوں میں بہت سے قیدی ہیں جن کی صحت کے مسائل ہیں۔ وزیر قانون نے کہا کہ سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس حکم کا اطلاق تمام قیدیوں کیلیے ہوگا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے عمران خان کی صحت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں علاج کیلیے اسلام آباد کے الشفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی حکومت کو ہفتے میں ایک بار فیملی و وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا پر نشر نہیں کی جائے گی جبکہ اس معاملے پر سیاست بھی نہیں کی جائے گی جبکہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ ساتھ ہوں گی۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...