زیارت ،دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکاروں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے بلوچستان بار کونسل ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاءکی احتجاجی ریلی نکالی
زیارت میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی اور دہشت گردی کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں ریلی ضلعی کچہری سے شروع ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئلہ پھاٹک پر جاری دھرنے کے مقام تک پہنچی، جہاں وکلاء نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔احتجاجی ریلی میں مرد اور خواتین وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے دہشت گردی کے خلاف اور شہدا کے لواحقین سے یکجہتی کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Aug 26, 2026
-
-
NOTICE INVITING TENDER
-
Aug 25, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Aug 19, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.