news Breaking News
clock

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.95 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 276.96 روپے پر بند ہوئی تھی۔ عالمی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا، کیونکہ سرمایہ کار افراطِ زر میں مسلسل اضافے کے تناظر میں شرح سود سے متعلق امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے آئندہ اقدامات کے بارے میں نئے اشاروں کے منتظر ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ تیل کی قیمتوں میں نرمی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث امریکی اثاثوں کی طلب کا دوبارہ جائزہ لینے سے بھی ڈالر پر دباؤ پڑا۔ ڈالر انڈیکس 0.02 فیصد کمی کے بعد 102.16 پر آگیا، جبکہ گزشتہ روز اس میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ یورو 0.04 فیصد اضافے سے 1.1203 ڈالر کا ہوگیا جبکہ جاپانی ین کی قدر تقریباً مستحکم رہی اور ایک ڈالر 158.32 ین کا رہا۔ برطانوی پاؤنڈ بھی 0.03 فیصد اضافے سے 1.3256 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...