پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ (آرٹیکل 232) سے متعلق صدارتی فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 اکتوبر کو آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ سے قرارداد کی منظوری لی۔ سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بدھ کے روز اجلاس شروع ہوا تو وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ جس کے بعد انہوں نے ایوان میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے صدارتی فیصلے کی توثیق کی قرارداد پیش کی۔ اس دوران اپوزیشن اراکین جانب سے ایوان میں احتجاج کے باوجود ایوان نے قرارداد کو کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ بعد ازاں وزیرِ مملکت طارق فضل چوہدری نے اس قرارداد کو منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا۔ اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ تاہم وفاقی حکومت قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی یہ قرارداد منظور کروانے میں کامیاب رہی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 14, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 14, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 10, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.