توانائی تنصیبات اور بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو اسرائیل کو ’راکھ کا ڈھیر‘ بنا دیں گے: ایران
ایران کے رہبرِ اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے بجلی گھروں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو اس کے جواب میں 9 ممالک کے بجلی گھروں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران کے رہبرِ اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے کہا ہے کہ ایران کی بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات اور پیٹرو کیمیکل مراکز پر حملے کی صورت میں ایران 9 ممالک کے بجلی گھروں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے 40 روزہ جنگ کے دوران قطر کے راس لفان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار کی تنصیب پر ایرانی حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی نے پوری دنیا کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ قطر نے اس حملے پر سخت احتجاج کیا تھا۔ ایران نے جنوبی پارس میں اپنی تیل کی تنصیبات پر حملے کے جواب میں قطر میں قدرتی گیس برآمد کرنے والی ایک بڑی تنصیب کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ عالمی منڈی میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے بھی خدشات بڑھ گئے تھے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 10, 2026
-
-
NOTICE INVITING TENDER
-
Oct 08, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 08, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.