news Breaking News
clock

مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کا نہیں بلکہ امن اور دفاع کا معاہدہ ہے: محسن نقوی

مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کا نہیں بلکہ امن اور دفاع کا معاہدہ ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد جنگ نہیں بلکہ امن اور دفاع ہے، پاکستان اس معاہدے کے تحت خطے میں امن کا خواہاں ہے اور یہ معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کی مثال ہے۔ قطرمیں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں اور کئی برسوں تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے طویل عرصے سے اقدامات کرتا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کی کوشش کی ہے اور علاقائی امن مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا رہا ہے، جبکہ عالمی امن کے قیام کے لیے قطر بھی بطور ثالث اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور دونوں ممالک کے درمیان امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم نے مسلسل 16 گھنٹے کام کیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...