news Breaking News
clock

سعودی عرب پر حملوں کا اجتماعی جواب دیا جائے گا، فوجی ترجمان

سعودی عرب پر حملوں کا اجتماعی جواب دیا جائے گا، فوجی ترجمان

پاکستان سعودی عرب کو ضروری فوجی معاونت فراہم کر رہا ہے اور اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملوں کا اجتماعی جواب دیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مکہ معاہدے سے منسلک تینوں ممالک کو سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد اجتماعی دفاع سے متعلق معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کے پہلے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔

فوجی ترجمان نے انڈیپنڈنٹ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام فریقین کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ فوجی تنازعے کا پھیلاؤ کسی کے مفاد میں نہیں۔ فریقین کو مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے۔ اگر مذاکرات کے ذریعے کوئی نتیجہ حاصل نہ ہوسکا اور معاملہ فوجی تصادم تک پہنچ گیا تو مکہ اتحاد کی اجتماعی دفاعی صلاحیت بروئے کار آئے گی، جیسا کہ اب آتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کا تحفظ ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام ضروری معاونت فراہم کی جارہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ آپریشنل تفصیلات کے بارے میں سوال پر انہوں نے رازداری کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشنل، ٹیکٹیکل اور ذیلی ٹیکٹیکل نوعیت کی تفصیلات کبھی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کی جاتیں۔ اس سوال پر کہ آیا پاکستان یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو براہِ راست فوجی مدد فراہم کرے گا، احمد شریف چوہدری نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ اسلام آباد کو اس سلسلے میں کوئی باضابطہ درخواست موصول ہوئی ہے یا نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی درخواست آنے پر پاکستان اس کا جائزہ لے کر مناسب فیصلہ کرے گا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...