پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدالت سے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج معطل کرنے کی استدعا کی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک ہی دن میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہوا، اسی روز ایڈوائزری کونسل تشکیل پایا، 38 ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوئے، ہمارے12 اراکین قومی اسمبلی اور 13 اراکین صوبائی اسمبلی اٹھائےگئے۔ اس موقع سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی جاسکتی۔ بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور درخواستوں پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.