news Breaking News
clock

امریکا کا سعودیہ میں اپنے سفارتخانے کے عملے کو خاندان سمیت فوری ملک چھوڑنے کا حکم

امریکا کا سعودیہ میں اپنے سفارتخانے کے عملے کو خاندان سمیت فوری ملک چھوڑنے کا حکم

امریکا نے سعودی عرب میں اپنے سفارت خانے کے تمام عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ملک سے روانہ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

سفارتی ذریعے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات، اردن، قطر اور بحرین میں تعینات امریکی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق ان چار ممالک میں تمام امریکی سفارتی عملے کو روانہ ہونے کا حکم دیے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاحال امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات، اردن، قطر اور بحرین کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے عملے کے خاندان کو واپس بلانے کی اطلاع پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ امریکی حکام کی جانب سے اس اقدام کی وجوہات اور عملے کی روانگی کے لیے مقررہ مدت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...