پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایف
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ درآمدات میں اضافے اور ترسیلاتِ زر کی رفتار میں کمی کے باعث پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے. عالمی مالیاتی ادارے نے زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کے لیے شرحِ مبادلہ میں لچک برقرار رکھنے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے پر زور دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں یہ مشاہدات مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے متعلق اپنی علاقائی رپورٹ میں پیش کیے جو گزشتہ ہفتے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے ایک ہفتے بعد جمعرات کو جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق درمیانی مدت کے دوران مصر، اردن اور مراکش کی بیرونی مالیاتی پوزیشن میں بہتری آنے کی توقع ہے، جس کی وجہ اجناس کی کم قیمتیں اور برآمدات میں تنوع ہوگا۔ تاہم پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے، کیونکہ درآمدات میں اضافہ اور ترسیلاتِ زر میں کمی متوقع ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کے جاری کھاتے کا خسارہ مجموعی قومی پیداوار کے ایک فیصد یعنی تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ تخمینہ حکومت کے تقریباً 2.5 ارب ڈالر کے سرکاری اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق، پاکستان کی مجموعی بیرونی مالیاتی ضروریات جی ڈی پی کے 22 سے 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو ہم پلہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے اور مختلف مالیاتی خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔ رپورٹ میں حکومت اور تجارتی بینکوں کے درمیان گہرے تعلق کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے اندازے کے مطابق، بینکوں کے مجموعی اثاثوں یا سرمایہ کاری میں سرکاری قرضوں سے متعلق ایکسپوڑر 63 فیصد ہے، جو ابھرتی ہوئی معیشتوں کی عمومی سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ حکومتی قرضوں میں اضافے سے متعلق خدشات کے نتیجے میں حکومت کے لیے قرض لینے کی لاگت بنیادی تخمینوں سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس سے مصر اور پاکستان جیسے ممالک میں مالیاتی استحکام کے مسائل مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، جہاں مجموعی مالیاتی ضروریات پہلے ہی زیادہ ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
PRE-QUALIFICATION NOTICE
-
Oct 22, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.