news Breaking News
clock

پنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے سرکاری اسپتال کے لیے ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے دینے اور 145 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق دور حکومت میں ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ ایک مقامی ادویات ساز کمپنی کو دیا گیا، جو مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کمپنی نے تین ماہ کی مدت میں فراہم کی جانے والی ادویات ایک سال میں فراہم کیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے معاملے میں سنگین بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کا کورونا وائرس کے باعث ادویات کی فراہمی میں تاخیر کا مؤقف مسترد کر دیا۔ کمیٹی نے انکوائری افسر کو ہدایت کی کہ ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے اور کمپنی کی اہلیت کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ کمیٹی نے کمپنی کو دی گئی مبینہ ناجائز رعایت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا متعلقہ کمپنی ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط پر پورا اترتی تھی یا نہیں۔ انکوائری میں ذمہ داران کا تعین کرنے اور ٹھیکے کے اجرا کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...