news Breaking News
clock

نائب وزیراعظم کا ملک میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار تشویش

نائب وزیراعظم کا ملک میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار تشویش

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ضروری اشیائے خورونوش کے ذخائر، قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی ذخائر، اشیائے ضروریہ کی خریداری، مقامی کھپت اور قیمتوں کے رجحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کے ملکی ذخائر تسلی بخش ہیں اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم کے ملکی ذخائر اور درآمد شدہ گندم آئندہ فصل کی کٹائی تک ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان پر نائب وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قیمتوں میں استحکام کے لیے گندم کی فراہمی بڑھانے سمیت تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی.

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...