news Breaking News
clock

پاکستان کشمیریوں کی حفاظت کر رہا ہے، فاروق عبداللہ

پاکستان کشمیریوں کی حفاظت کر رہا ہے، فاروق عبداللہ

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگوں کو دہلی حکومت سے یہ امید ہےکہ آپ کو انصاف دےگی؟ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا، آپ میں ان (بھارتی حکومت) کا مقابلہ کرنے اور ان کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی ہمت ہونی چاہیے، اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ کا وجود مٹ جائےگا،  آپ کا نام و نشان اور شناخت ختم ہو جائےگی اور کوئی آپ کو یاد تک نہیں رکھےگا۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پڑوسی (پاکستان) مسلسل ان کے پیچھے پڑا ہوا ہے، وہ ہر جگہ جا کر کہتا ہےکہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہوا،  وہ ہماری حفاظت کر رہا ہے، ورنہ ان (بھارت) کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں، وہ کہتے کچھ ہیں لیکن کرتے بالکل اس کے برعکس ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  آپ میں سچ کا ساتھ دینے اور اس پر ڈٹ جانےکا حوصلہ ہونا چاہیے، سچ بولنا آسان نہیں ہوتا لیکن جب تک آپ سچ نہیں بولیں گے اور اس پر مضبوطی سے قائم نہیں رہیں گے، آپ کا مستقبل کبھی محفوظ نہیں ہو سکتا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...