سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش جہنم واصل کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈردسمبر2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا اور2024 سے دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کررہا تھا، دہشتگرد کمانڈرغیر مقامی دہشتگردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہا تھا، خارجی عادل شاہ عرف درویش 2022 اور 2023 سے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کیلئے بھتہ خوری میں ملوث رہا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی کمانڈر کیخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں 19 ایف آئی آرز درج تھیں اور اسکے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی، سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
PRE-QUALIFICATION NOTICE
-
Oct 22, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.