news Breaking News
clock

اسحاق ڈار کا گندم کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار

اسحاق ڈار کا گندم کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے گندم کی فراہمی بڑھانے سمیت تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اسحاق ڈار نے ہفتے کو ضروری اشیائے خورونوش کے ذخائر، قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔


کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں موجود گندم کے ذخائر اور درآمدی گندم اگلی فصل کی کٹائی تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ چینی کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت 155 روپے فی کلوگرام کی مقررہ خوردہ قیمت سے خاصی کم ہے، جبکہ اگلے کرشنگ سیزن تک ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی ذخائر بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں ملک کے ذخائر، خریداری کے طریقہ کار، مقامی کھپت اور قیمتوں کے رجحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کے ملکی ذخائر تسلی بخش ہیں، جس سے مقامی سطح پر فراہمی مستحکم رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ قومی سطح پر غذائی تحفظ اور عوام کو ضروری اشیا مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ مارکیٹ نیٹ ورکس پر کڑی نظر رکھی جائے اور ذخیرہ اندوزی یا مارکیٹ میں قیاس آرائی کے خلاف تمام ادارے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائیں۔ اجلاس میں وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور موسمیاتی تبدیلی، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹریز قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور تجارت، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...