انگلینڈکے خلاف 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، اس وقت آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاداب خان نے 96 گیندوں پر ناقابل شکست 113 رنز بناکر ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلوادی۔ شاداب خان نے ناصرف اپنی ون ڈے کریئر کی پہلی سنچری بنائی بلکہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانےکا ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس کے علاوہ شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ مل کر دسویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 89 رنز بنائے جس نے ون ڈے میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے دسویں وکٹ کی شراکت کا 51 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ شاداب خان اور حارث رؤف نے ویسٹ انڈیز کے ڈیرک مرے اور اینڈی رابرٹس کی سابقہ ریکارڈ شراکت توڑ دی، جنہوں نے 1975 کے ورلڈکپ میں برمنگھم کے مقام پر پاکستان ہی کے خلاف ایک وکٹ سے سنسنی خیز فتح حاصل کرتے ہوئے دسویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 64 رنز جوڑے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ اسی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز بالآخر عالمی چیمپئن بھی بنا تھا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
PRE-QUALIFICATION NOTICE
-
Oct 22, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.