گزشتہ ہفتے کے آخر میں تقریباً 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچنے کے بعد پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، تاہم سعودی عرب پر جاری حملوں کے باعث رسد سے متعلق خدشات برقرار رہے۔ گرینچ معیاری وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق رات 12 بج کر 18 منٹ پر امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.60 ڈالر یا 1.55 فیصد کمی کے بعد 101.67 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.56 ڈالر یا 1.34 فیصد کمی سے 115.16 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ جمعے کو سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات بڑھنے کے بعد تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ڈالر اضافے پر بند ہوئی تھیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 6 فیصد بڑھی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حوثیوں نے ہفتے کے اختتام پر بھی حملے جاری رکھے اور ہفتے کو سعودی عرب کے ہوائی اڈے اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ سعودی عرب نے اتوار کو بتایا کہ اس نے مزید میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب نے حوثی حملوں کی گزشتہ لہر میں ہونے والے نقصان کے بعد اتوار کو اپنے مرکزی ہوائی اڈے پر جزوی آپریشنز دوبارہ شروع کردیے، تاہم حوثی گروپ نے اس تنصیب کو مسلسل نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
PRE-QUALIFICATION NOTICE
-
Oct 22, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.