news Breaking News
clock

انسٹاگرام میں 90 منٹ طویل ویڈیوز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع

انسٹاگرام میں 90 منٹ طویل ویڈیوز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع

انسٹاگرام نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو ٹکر دینے کی کوششوں کے تحت 90 منٹ تک طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ میٹا کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ نے اس نئے فارمیٹ کا نام Features (فیچرز) رکھا ہے، جس کے تحت منتخب کریئیٹرز 90 منٹ تک طویل افقی (Horizontal)  ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کرسکیں گے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری اور نائب صدر برائے پروڈکٹ ٹیسا لیونز نے 26 اکتوبر 2026 کو ایک ویڈیو کے ذریعے اس نئے فارمیٹ کا اعلان کیا۔ ٹیسا لیونز کے مطابق متعدد کریئیٹرز طویل دورانیے کا مواد تیار کرتے ہیں، جسے وہ مختصر کلپس میں تقسیم کرکے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں تاکہ زیادہ ناظرین تک پہنچ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلز بدستور انسٹاگرام کا اہم حصہ رہیں گی، تاہم صارفین کو اب اپنے پسندیدہ کریئیٹرز کا طویل اور تفصیلی مواد بھی اسی پلیٹ فارم پر دیکھنے کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس نئے فارمیٹ کے ذریعے پوڈکاسٹس، انٹرویوز، کامیڈی شوز اور دیگر طویل ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی جاسکیں گی۔ کریئیٹرز مختصر ریلز کو مکمل ویڈیو سے بھی منسلک کرسکیں گے، تاکہ ناظرین مختصر کلپ دیکھنے کے بعد پوری ویڈیو تک پہنچ سکیں۔ انسٹاگرام کا مقصد صارفین کو طویل ویڈیوز دیکھنے کے لیے دوسرے پلیٹ فارمز کا رخ کرنے کے بجائے اپنی ایپ پر زیادہ وقت گزارنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئے فارمیٹ میں افقی ویڈیوز پر توجہ دی گئی ہے، جنہیں موبائل فون کے علاوہ انسٹاگرام کی ٹی وی ایپ کے ذریعے بھی دیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ طویل ویڈیوز کے اس فیچر کی آزمائش پہلے برازیل میں منتخب کریئیٹرز کے ساتھ کی گئی، جبکہ 26 اکتوبر سے امریکا میں بھی محدود پیمانے پر اس کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔ تاحال یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، جبکہ اسے عالمی سطح پر دیگر صارفین تک توسیع دینے کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...