حکومت نے 28 اکتوبر 2026 سے پیٹرول کی قیمت میں 3.19 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2.25 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کار کے تحت ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی قیمت 379.25 روپے سے کم ہو کر 376.06 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395.82 روپے سے بڑھا کر 398.07 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق منگل، 28 اکتوبر 2026 کیلئے ہوگا۔ اوگرا کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے باعث کیا گیا ہے، جس میں پلیٹس ریٹس، پریمیمز اور دیگر ضمنی اخراجات میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ حکومت نے پیر کے روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.16 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ عالمی منڈی میں منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی آئی، کیونکہ سرمایہ کاروں کی توجہ مشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات پر مرکوز ہو گئی۔ تاہم، حوثی تحریک اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کے نئے حملوں کے خدشات کے باعث قیمتیں کئی ماہ کی بلند سطح کے قریب برقرار ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 28, 2026
-
-
PRE-QUALIFICATION NOTICE
-
Oct 22, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.