بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے کی حد بڑھا کر 250 یونٹ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ سولر صارفین اپنے یونٹس 200 سے کم کرلیتے ہیں، اسی وجہ سے حکومت بجلی ریلیف پالیسی میں تبدیلی اور یونٹس کے بجائے غربت کی بنیاد پر ریلیف دینے کے نظام پر کام کر رہی ہے۔ منگل کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، جن میں زیادہ تر صارفین شمسی توانائی استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر اپنے بجلی کے یونٹس 200 سے کم کر لیتے ہیں، جس کے باعث موجودہ ریلیف پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے، حکومت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے ایسا نظام تشکیل دے رہی ہے جس میں بجلی کے استعمال شدہ یونٹس کے بجائے غربت کو بنیاد بنایا جائے گا۔ اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کے ٹیرف سلیب کا تعین ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 28, 2026
-
-
PRE-QUALIFICATION NOTICE
-
Oct 22, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.