پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہ
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی میں 1 شہری شہید جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے جس پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو خاموش کروادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی میں ایک گھر پر گولا گرنے سے 1 شہری شہید جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ سول آبادی کو نشانہ بنانے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی زبردست جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 28, 2026
-
-
PRE-QUALIFICATION NOTICE
-
Oct 22, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.