news Breaking News
clock

واٹس ایپ میں ایک نئے کالنگ فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں ایک نئے کالنگ فیچر کا اضافہ

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک نئے کال اسکریننگ فیچر پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد مل سکے کہ نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کا جواب دیں یا نہیں۔ وہ یہ فیصلہ کال ریسیو کرنے سے قبل کرسکیں گے۔ واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک نیا بہترین فیچر دستیاب رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور بیٹا ورژن میں بھی صارفین کو دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگز میں 3 آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ پہلا آپشن نیور ہوگا یعنی کال فلٹرنگ کو ڈس ایبل کرکے ان کمنگ کالز موصول ہونے کی اجازت ہوگی۔ دوسرا آپشن نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو سائیلنٹ کرنا ہوگا۔ یعنی ایپ کی کال ٹیب پر کالز نظر آئیں گی اور نوٹیفکیشن بھی نظر آئے گا مگر کال آنے پر رنگ بیل نہیں بجے گی۔ تیسرا آپشن زیادہ ایڈوانسڈ اسکریننگ پر مشتمل ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس آپشن کے تحت واٹس ایپ کی جانب سے نامعلوم نمبروں سے آنے والی کال پر خودکار جواب دے کر کالر سے کالنگ کا مقصد پوچھا جائے گا۔ اس کے بعد ایپ کی جانب سے کالر کے جواب کے مطابق ٹرانسکرپٹ تیار کرکے آپ کو بھیجا جائے گا۔ آپ ان تفصیلات کو دیکھ کر فیصلہ کرسکیں گے کہ کال موصول کرنا چاہیے یا نہیں۔ اس فیچر سے صارفین کو غیر ضروری کالز سے نجات مل سکے گی۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس فیچر پر کام کیا جا رہا ہے تو یہ کب تک دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہوگا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...