news Breaking News
clock

انگور اڈہ واقعہ: وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کا بیان جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا

انگور اڈہ واقعہ: وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کا بیان جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحد پر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ کے مقام پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق افغان طالبان کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ بدھ کے روز وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ انگور اڈہ سرحدی واقعے پر افغان طالبان کی جھوٹے بیانیے کی تازہ کوشش ایک بار پھر ان کے فریب پر مبنی طرزِ عمل کی عکاسی کرتی ہے۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں غیر مسلح شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان رجیم کی یہ بلااشتعال فائرنگ اس کے سرپرست بھارت کی ہدایات اور اس کے پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار کا تسلسل ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...