news Breaking News
clock

وزیراعظم کی اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں اصلاحات فوری نافذ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں اصلاحات فوری نافذ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد  کے سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر اور نصاب سمیت تمام اصلاحات فوری نافذ کرنے کی ہدایت کردی اور طلباء و طالبات کو مفت لنچ دینے اور سرکاری اسکول بسوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد کے سرکاری سکول اصلاحات پر اجلاس ہوا  جس دوران شہبازشریف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو فعال ادارہ بنانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت   کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں، طلباء و طالبات کو سکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم  نے طلباء و طالبات کی غذائی نشونما یقینی بنانے کیلئے مفت لنچ دینے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو سرکاری سکولوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت  کر دی۔ ان کا کہناتھا کہ اسلام  آباد کے تمام سکولوں میں اسمارٹ بورڈز جلد نصب کیے جائیں،سرکاری اساتذہ تعلیم و تدریس کے علاوہ کسی اور سرگرمی میں حصہ نہ لیں گے۔ شہبازشریف نے  سرکاری سکول بسوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے ، سکول بسوں کی آوٹ سورسنگ اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی بھی ہدایت  کی۔ شہبازشریف کا کہناتھا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں جبکہ سرکاری سکولوں میں سولرائزیشن کے فروغ کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طلباء و طالبات کے لیے تمام سرکاری سکولوں میں ریمپ بنائے جائیں،سرکاری اسکولوں میں بہترین طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...