news Breaking News
clock

ایران جنگ؛ امریکی فوج کے ایک اور منصوبہ ساز جنرل کو برطرف کردیا گیا

ایران جنگ؛ امریکی فوج کے ایک اور منصوبہ ساز جنرل کو برطرف کردیا گیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے اعلیٰ منصوبہ ساز لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق بریٹ سلویا جوائنٹ اسٹاف میں حکمت عملی، منصوبہ بندی اور پالیسی کے شعبے کے سربراہ تھے۔ وہ اس عہدے سے ہٹائے جانے والے دوسرے اعلیٰ افسر ہیں۔ تاحال ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بریٹ سلویا پر ایران اور روس یوکرین جنگ سے متعلق خفیہ معلومات صحافیوں کو فراہم کرنے کا الزام تھا اور یہ معاملہ اب محکمہ انصاف کو بھیجا گیا ہے۔ تاہم دو دیگر امریکی حکام نے ان الزامات کو غلط قرار دیا لیکن پینٹاگون نے جنرل بریٹ سلویا کی برطرفی کی وجوہات کی مکمل تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے دور میں متعدد اعلیٰ فوجی افسران عہدوں سے ہٹائے جا چکے ہیں۔ سلویا نے امریکی فوج میں 32 سال خدمات انجام دیں اور اس سے قبل 101ویں ایئربورن ڈویژن کی کمان بھی سنبھالی تھی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...