news Breaking News
clock

'مال ملنا بند ہوجائے تو ریاست بُری ہوجاتی ہے': محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

'مال ملنا بند ہوجائے تو ریاست بُری ہوجاتی ہے': محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے حالیہ بیانات کو نامناسب قرار دیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتے تھے لیکن ان بیانات کے بعد اب احترام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ محسن نقوی کی تقریر کے دوران جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹرز ایوان میں شور شرابہ کرتے نظر آئے۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست اور اداروں کے بارے میں نامناسب بیانات دیے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتا تھا لیکن اب احترام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’ان کے لیے ریاست اس وقت تک ماں ہوتی ہے جب تک انہیں اس سے کچھ نہ کچھ ملتا رہے، جب حصہ ملنا بند ہوجائے تو وہ ریاست کے خلاف باتیں کرنے لگتے ہیں۔‘ وزیرِ داخلہ نے ایوان میں موجود پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہی لوگ جو آج آپ کے ساتھ بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں، یہ لوگ گورنر راج سے پہلے ہمیں کہتے تھے کہ گورنر راج لگائیں اور ہماری پی ٹی آئی سے جان چھڑائیں۔‘ محسن نقوی کی تقریر کے دوران ایوان میں موجود جے یو آئی ارکان کے اعتراض پر ان کا کہنا تھا کہ ’اب آپ کو ریاست سے نہ نوکری ملے گی، نہ پیسے ملیں گے اور نہ ہی ٹکٹیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تنقید کی ہے تو سننے کی ہمت بھی ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...